• 24News pk

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل6 مسلسل ہار کے بعد اپنا پہلا میچ جیت لیا


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 اپنے عروج پر ہے اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔پی ایس ایل 6 کے 14 میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ کھیلا گیا ملطان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے والے عثمان خان 50 گیندوں پر 81 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ان کے علاوہ سمیع ایوب 23 محمد نواز 20 ،اعظم خان اور فاف ڈوپلسی 17،17 بنا سکے۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں پچھلے 13 میچوں میں جس نے ٹاس جیتا وہ ہی میچ جیتتا آیا ہے اور 13 میچوں میں حدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم ہی جیتی ہے۔ملطان سلطان کے بارے بھی یہ ہی سوچا جا رہا ہا تھا کہ وہ میچ با آسانی جیت جائے گا۔لیکن اس دفعہ ایسا نہیں ہوا۔ملطان سلطان نے 176 رنز کے حدف کا تعاقب کیا تو ملطان سلطان سے آغاز اچھا کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنائے ا لیکن اس کے بعد آہستہ آہستہ وکٹیں گرتی رہیں اور اسکور بھی آگے بڑھتا رہا لیکن ملطان سلطان کے مڈل آرڈر بلے باز اپنی زمہ داری نہ نبھا سکے اور جلد آؤٹ ہونے کی وجہ سے پریشر بڑھ گیا اور 176 کا ٹارگٹ بھی پہاڑ جیسا لگنے لگا۔ ملطان سلطان کی پوری ٹیم 19 اوور میں 154 رنز بنا سکی۔ملطان سلطان کی طرف سے محمد رضوان جو ہر میچ میں پرفارم کرتے آرہے تھے انہوں نے آج بھی اسی طرح پرفارم کیا لیکن ٹیم کو جیت نہیں دلوا سکے۔



1 view0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved