24newspk
کوئی روبوٹ نہیں ہوتا کہ ہر روز 90 میل کی رفتار سے باﺅلنگ کروا سکے،جوفرا آرچر

مانچسٹر (نیوز کرکٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ جنہوں نے انگلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف 90 میل کی رففتار سے باؤلنگ کروائٰی،دوسری جانب انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر جو انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر کے طور پر جانے جاتے ہیں ان سے صھافی نے ان کا موازنہ نسیم شاہ پر سوال کیا تو جوفرا آرچر سٹپٹا گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر صحافی کے سوال پر جس میں انہوں نے ان کا موزانہ نسیم شاہ سے کرتے کہا کہ آپ نسیم شاہ کے مقابلے میں کم سپیڈ سے باؤلنگ کروائی اس سوال پر کہا کہ کوئی روبوٹ نہیں کہ ہر روز 90 میل کی رفتار سے بولنگ کروائے۔
انہوں نے کہا کہ پچ کی کنڈیشن دیکھنی پڑتی ہے ،دوسرے روز گیند سوئنگ ہونے لگی تھی،پاکستان نے دوسرے سیشن میں بیٹنگ اچھی کی اور قسمت نے انگلینڈ کا ساتھ نہیں دیا،باؤلرز کو کئی اچھی گیند کروانے کا فائدہ نہیں ہوتا فیلڈرز سے کیچ ڈراپ ہو جاتے ہیں۔انگلش باؤلرز کو پہلے سیشن میں مدد ملی لیکن بعد میں کنڈیشنز تبدیل ہوگئی ۔
آپ کو بتاتے چلیں کے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔