24newspk
کوئی بڑی ٹیم پاکستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے راضی نہیں تھی آج وہی ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم بن گئ

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ورلڈ ٹی 20 کامیابی سے یو اے ای میں جاری ہے جہاں دنیا کی بارہ ٹیمیں مد مقابل ہیں اور کانٹے دار مقابلے ہو رہے ہیں ۔ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے ساتھ کوئی بڑی ٹیم کھیلنے کو تیار نہٰیں تھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیموں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا نیوزی لینڈ نے تو میچ شروع ہونے سے چند لمحے پہلے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ ملتوی کر کے واپس واطن چلے گئے تھے جس کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔
پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 کے پہلے میچ میں ہی بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں دھوم مچا دی ۔اس کے بعد نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے دی جس کے بعد سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایونٹ کی فیورٹ قرار دے دیا ،ایونٹ میں باقی ٹیمیں بھی محتاط ہو گئی ہیں اور پاکستان کی شاندار پرفارمنس سے پریشان ہیں،شائقین کرکٹ اور انٹرنشینل کھلاڑی پیشنگوئیاں کر رہے ہیں کہ پاکستان فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔ پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف بہترین باؤلنگ کروائی تو بابر اعظم اور محمد رضوان نے انڈین باؤلرز کی خوب دھلائی کی دوسرے میچ میں حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ باؤلنگ کروائی تو بیٹنگ میں شعیب ملک اور آصف علی نے چھکوں کی بر سات کر دی۔ اس کے بعد افغانستان کے خلاف آخری اوور میں آصف علی نے چار چھکے لگا کر بتا دیا کہ باؤلرز کے ساتھ بلے باز بھی پرفارم کر رہے ہیں ہم باؤلنگ اور بیٹنگ سے میچ جیت سکتے ہیں ۔
اب پاکستان کے دو میچ رہ گئے ہیں ایک میچ آج نمیبیا کے ساتھ کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف 7 نومبر کو کھیلے گا۔ پاکستان اپنے گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہے دوسرے نمبر پر فی الحال افغانستان ہے تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے،گروپ بی کی سب سے فیورٹ ٹیم بھارت تھی لیکن بھارت کا سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا ناممکن ہو گیا ہے ۔دوسرے گروپ میں انگلینڈ ٹاپ پر ہے۔کرکٹ ایکسپرٹ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کی پیشنگوئی کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہے۔ پاکستان کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دے رہے ہیں ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا موازنہ ویرات کوہلی سے کر رہے ہیں اور بابر اعظم کو بہتر کپتا ن مان رہے ہیں ۔بابر اعظم کا یہ پہلا ورلڈ تی 20 ہے ان کی کپتانی میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ جس طرح ٹیم پرفارم کر ہی ہے تو ورلڈٖ ٹی کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔