• 24newspk

کوئی یہ کیسے سوچ سکتا ہے ہم نے شاہین آفریدی کو تنہا چھوڑ دیا؟ رمیز راجہ کا شاہد آفریدی کے الزام پر


24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کوئی یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ ہم نے شاہین شاہ آفریدی کو تنہا چھوڑ دیا، ہوسکتا ہے کہ جلد بازی میں چند چیزیں کلیئر ہونے سے رہ گئی ہوں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پی سی بی انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈومیسٹک پلیئرز کا بھی خیال رکھتا ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان کی فتوحات کی بڑی وجہ ہماری مضبوط اوپننگ جوڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ایک پلان کے تحت چل رہی ہے، اس پلان سے مڈل آرڈر پر دباؤ آتا ہے لیکن ٹیم اسی پلان سے فتوحات حاصل کرتی آرہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فاسٹ بولنگ ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ کھلاڑیوں کی وجہ سے ایک نئی امید جاگی ہے، آج کل ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے، میرے خیال سے کرکٹ میں فٹبال کی طرح سائیڈلائن سے گیم کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی کھلاڑی خود اسمارٹ نہیں ہوگا، کامیاب ہونا مشکل ہے۔ میں چاہوں گا کہ کھلاڑی خود اپنا ذہن استعمال کریں، ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کریں لیکن وہ ہی سب کچھ نہیں ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ آصف علی نے مشکل مواقع پر پاکستان کو یادگار فتوحات دلوائی ہیں، اسے ایک خاص رول دیا ہوا ہے، میرے خیال سے ان کے کردار کو مزید بہتر کرنا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کپتان جن کھلاڑیوں کو میچ ونر سمجھتا ہے تو ہمیں اس کو قبول کرنا چاہیے، میں نے خود کپتان کے حوصلے کے باعث کئی آدھے پلیئر کو مکمل پلیئر بنتے دیکھا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ اس ٹیم نے گزشتہ 12 مہینوں میں جو کارکردگی دکھائی ہے وہ بہترین ہے۔


24 News PK: Pakistan Cricket Board (PCB) Chairman Ramiz Raja says that how can anyone think that we left Shaheen Shah Afridi alone, maybe a few things were left to be cleared in haste. I have gone


Answering questions from fans on social media, Rameez Raja said that PCB takes care of international players as well as domestic players. Rameez Raja said that the main reason for Pakistan's victories is our strong opening pair. Said that the team is running under a plan, this plan puts pressure on the middle order but the team is getting victories from this plan.


Chairman PCB said that Pakistan team has the best players in the world, Pakistan has the best fast bowling in the world. Ramiz Raja said that there is a new hope because of the current players of Pakistan, the use of technology today. It is happening, I think the game cannot be controlled from the sidelines like football in cricket. He said that unless a player is smart himself, it is difficult to be successful. I would like the players to use their own minds, use technology as well, but that shouldn't be all.


Chairman PCB Ramiz Raja said that Asif Ali has brought memorable victories to Pakistan on difficult occasions, he has been given a special role, I think his role should be improved further. Chairman PCB said that the captain We should accept the players who consider match winners, I myself have seen many half players become full players due to the motivation of the captain. Ramiz Raja said that the performance of this team in the last 12 months is is the best


76 views0 comments