24newspk
کورونا سے متاثر بھارتیوں کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا پیغام

ہرارے (کرکٹ نیوز پی کے )ق بھارت میں کورونا کی وجہ سے بڑھتے ہوئے کیسز اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات نے پوری دنیا کو ہلا کہ رکھا ہے اور دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بھارت کے عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ہمدردی کے پیغامات بھیجے وہاں ہمارے وزیر اعظم سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ان کے ساتھ اظہار ہمدری کے پیغامات بھیجے وہاں ہمارے کرکٹرز نے بھی بھارت کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی متاثرہ بھارتیوں کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام بھیجا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم نے کہا کہ اس تباہ کن وقت میں میری دعائیں بھارت کے لوگوں کے ساتھ ہیں ،یہ وقت یکجہتی دکھانے کا ہے ،مل کر دعا کریں ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اس کا لازمی خیال رکھیں، کورونا ایس او پیز کو فالو کر کے ہی ہم خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔