• 24newspk

کورونا وائرس سے مزید 15 پاکستانی جاں بحق ، ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ


اسلام آباد ( 24 نیوز پی کے ) پاکستان میں کورونا وائرس پھر بے قابو ہو نے لگا۔گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 15افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 808نئے کیسز سامنے آگئے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18808 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی جبکہ کورونا سے متاثرین کی تعداد نو لاکھ 75 ہزار 92 ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں 38ہزار 622 افراد تاحال زیر علاج ہیں ۔ نو لاکھ 13 ہزار 597 پاکستانیوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔


سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں سامنے آئے ہیں اب تک 348309 کیسز سامنے آئے جن میں سے 10882 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور تین لاکھ 28 ہزار 838 افراد نے وائرس کو شکست دی اور 8649 افراد ابھی بھی زیر علاج ہیں ۔ صوبہ سندھ دوسرا بڑا صوبہ ہے جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد 347478 کیسز سامنے آئے اور 5607 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں اور تین لاکھ 17 ہزار 667 افراد صحتیاب ہوئے اور ابھی بھی سندھ میں 24 ہزار 204 افراد زیر علاج ہیں ۔


اسلام آباد میں 83ہزار764 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 784اموات ہوئیں ، 81 ہزار 324 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک ہزار 565ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار463افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، چار ہزار362افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 33ہزار 321 افراد تندرست ہوئے ، خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہزار 780ہے ۔


بلوچستان میں 27ہزار994افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 317افراد کی اموات ہوئیں ، 26ہزار 834افراد صحتیاب ہوئے ، 843ایکٹو کیسز ہیں ۔گلگت بلتستان میں چھ ہزار 904افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 111افراد جان کی بازی ہار گئے ، چھ ہزار 189افراد صحتیاب ہوئے ، گلگت میں 604کورونا کیسز زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 21ہزار 180 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 594افراد کی وفات ہوئیں جب کہ 19ہزار700افراد علاج کے بعد صحتمند زندگی گزار رہے ہیں ۔ ریاست میں 886ایکٹو کیسز ہیں ۔


20 views0 comments