top of page
  • Writer's picture24newspk

کورونا وائرس سے مزید 24افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 4.17فیصد تک پہنچ گئی


اسلام آباد(24 نیوز پی کے )پاکستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو نے لگا ہے،پورے ملک میں ویکسین لگانے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے لیکن کورونا کی چوتھی لہر کے آنے سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اس کی وجہ عوام کا کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ہے۔این سی او سی مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن ملک بھر میں کورونا وائرس 1980 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 24 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے،کیسز کی مجموعی شرح 4.17 فیصد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی ہے جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار847 ہوگئی۔

پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 725، سندھ میں تین لاکھ 49 ہزار 586، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 710، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں سات ہزار 44، اسلام آباد میں 83 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔


8 views0 comments
bottom of page