• 24Newspk

کورونا وائرس ، پاکستان میں 667 افراد جاں بحق،اور آج تک 30 ہزار سے زائد مریض



اسلام آباد (24 نیوز ہی کے)کورونا وائرس نے پوری دنیا میں اپنے پیجے گاڑ لئے ہیں اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں کی عداد میں لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں، کورونا کی وجہ سے پاکستان میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سینکڑوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطاطق آج پیر کے دن تک دنیا میں جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق اب تک پوری دنیا میں 4,181,221 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 283,877 لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اچھی خبر بھی ہے کہ اس وائرس سے

1,492,906 سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں،سب سے زیادہ امریکہ میں لوگ متاثر ہوئے ہیں جس میں 13 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے ہیں اور 80 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔



پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے کافی لوگ متاثر ہو گئے ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا ابھی وہ حال نہیں جو امریکہ یا یورپ کے ممالک کا ہے اس کے باوجود بھی یہ تعداد کافی زیادہ ہے اور ہمیں احتیاط کرنے ضرورت ہے ورنہ یہ تعداد اور زیادہ ہو سکتی ہے۔


اب آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد کیا ہے،نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردہ آج کے اعداد شمار کے مطابق اب تک 30784 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 667 لوگ اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور 8212 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔




Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube