• 24News pk

کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے میں دو برس لگ سکتے ہیں، سربراہ عالمی ادارہ صحت


جنیوا۔ 22 اگست (24 نیوز پی کے-اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پدو برس کی مدت کے دوران مکمل قابو پایا جا سکے گا۔ سوئیزرلینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم گیبرسیس نے جنیوا میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 1918 میں ہسپانوی فلو کی وبا پر قابو پانے میں بھی دو برس لگے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی اس وائرس کو کم وقت میں روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا یقیناً زیادہ میل ملاپ سے اس وائرس کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے تاہم اس وقت ہمارے پاس اس کو روکنے کی ٹیکنالوجی اور علم موجود ہے۔ واضھ رہے کہ 1918 میں پھیلنے والے ہسپانوی فلو سے 5 کروڑ افراد ہلاک ہو ئے تھے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک پوری دنیا میں تقریباً 8 لاکھ افراد ہلاک جبکہ دو کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔


Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved