• 24Newspk

کورونا وائرس کی وجہ پوری دنیا میں متاثر ہونے والوں کی تعداد کتنی ہو گئی ؟جانئیے



ویب ڈیسک 15 مئی (24 نیوز پی کے) کورونا وائرس نے پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں اور پوری دنیا میں خوف وحراس پھیلا ہوا ہے۔ اعداد شمار کے مطابق دنیا بھر میں آج کی تاریخ تک جو اپڈیٹ ہے اس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4527815 ہو گئی ہے اور ا وبائی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 303438 ہو گئی ہے اورصحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1705590 ہے۔


کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی بات کریں تو امریکہ سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1,457,593 ہو گئی پچھلے 24 گھنٹوں میں 19,167 نئے کیسز سامنے آئےاور ہلاکتوں کی تعداد 86,912 ہو گئی ہے اور 24 گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 1,213 ہوگئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 318,027 ہوگئی ہے کی تعداد ہو گئی ہے۔

دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ متاثر ہوئے ہیں تازہ اعداد شمار کے مطابق 272,646 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 27,321 ہوگئی ہے، اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اعداد شمار کے مطابق186,480 صحتیاب ہو چکے ہیں۔

روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 262843 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 2,418 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 202199 ہو گئی ہے۔برطانیہ میں مریضوں کی تعداد 233151 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33614 ہے۔اٹلی میں متاثرہ لوگوں کی تعداد 223096 ہو گئی اور ہلاکتوں کی تعداد 31,368 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 76440 ہے۔

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube