24newspk
کورونا وائرس :3019 نئے کیسز اورمزید 5 افراد جاں بحق، مثبت کیسزکی شرح 6 فیصد سے زائد

اسلام آباد 13 جنوری (24 نیوز پی کے) پاکستان میں کورونا وائرس پھر سے تیز ہو گیا ہے ،کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی وجہ سے پورے ملک میں خوف حراس پھیل گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں 49270 ٹیسٹ کیے گئے اور 3019 کیس سامنے آئے کیسز کی شرح 6.12فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں سامنے آئے سندھ میں 1733 کیس سامنے آئے ،پنجاب میں 919 کیس سامنے آئے ایک کورونا کی وجہ سے فوت ہو گئے ،اسلام آباد میں 284 کیس سامنے آئے ،خیبر پختونخوا میں 64 کیس سامنے آئے اور تین افراد فوت ہو گئے۔