top of page
  • Writer's picture24newspk

کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 66افراد جاں بحق، 3ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ


اسلام آباد(24 نیوز پی کے) کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید66افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 974نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح6.91 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار639 جبکہ کیسزکی مجموعی تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی ہے۔اب بات کریں صوبوں کی تو سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں چوبیس گھنٹوں میں 1471 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 22 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ،مجموعی طور پر اب تک سندھ میں 414850کیسز سامنے آئے ہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد361265 ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 6497 ہو گئی ہے۔


پنجاب میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 1198 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اب تک پنجاب میں کورونا کے کیسز 374,916 سامنے آئے ہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 341,415 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 11,434 ہوگئی ہے۔خیبرپختون خواہ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 702 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 17 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ۔اب تک خیبر پختون خواہ میں کورونا کے 153,836 کیسز سامنے آئے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 142,134 ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4,696 ہے۔ اسلام آبا د میں 24 گھنٹوں کے درمیان 312نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تین ہلاکتیں ہوئیں ۔ا ب تک اسلام آباد میں 94,714 کورونا کیسز روپورٹ ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 837 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 88,338 ہے۔


41 views0 comments
bottom of page