top of page
  • Writer's picture24newspk

کورونا کے پیش نظر پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود ہے ،دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز اور ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیل متاثر ہوئے ہیں وہاں کرکٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔ آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری سیریز کے دوران ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کیا گیاہے۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے مطابق اب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ کی بجائے چار ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی 20 میچ اب 27 جولائی کی بجائے 28 جولائی کو ہوگا۔دوسرا ٹی 20 میچ 31جولائی،تیسرا میچ یکم اگست اور چوتھا ٹی 20 میچ3اگست کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12اگست جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اگست سے شروع ہوگا۔


50 views0 comments
bottom of page