• 24newspk

کولمبو میں پاکستانی کرکٹرز ہوٹل تک محدودہوگئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے سری لنکا کے شہر کولمبو میں موجود ہے،سری لنکا میں احتجاجی مظاہروں کی وجہ ست کولمبو میں پاکستانی کرکٹرز کو ہوٹل تک محدود کر دیا گیا،قومی ٹیم کو ساتھ موجود شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ میں بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔


سری لنکا میں جاری احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے کولمبو میں حالات کافی کشیدہ ہو گئے ہیں ۔قومی ٹیم کو گذشتہ روز پریکٹس کرنے سے بھی روک دیا تھا، ذرائع کے مطابق اب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوٹل تک محدود کر دیا گیا ہے،قومی ٹیم کے کھلاڑی پہلے شاپنگ مال کے فوڈ کورٹ تک جاتے تھے مگر اب کھلاڑیوں کو اپنے ہوٹل میں ہی کھانا کھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


سری لنکن فوجی جوان مہمان ٹیم کی حفاظت پر مامور ہیں، قومی اسکواڈ کا باہر جانے سے قبل پیشگی اطلاع دینا ضروری ہے، اس صورت میں ایک سیکیورٹی کی گاڑ ی آگے چلے گی،ہفتے کو مظاہرین ہوٹل کے سامنے سے گذرتے رہے اور نعروں کا شور پاکستانی کرکٹرز بھی سنتے رہے مگر انھیں کوئی تشویش نہیں تھی۔


Web Desk (24NewsPK) Pakistan cricket team is in Colombo, Sri Lanka to play two Test matches against Sri Lanka. Pakistani cricketers were confined to hotels in Colombo due to protests in Sri Lanka. The national team was also not allowed to visit the food court of the adjoining shopping mall.



The situation in Colombo has become tense due to the ongoing protests in Sri Lanka. The national team was also stopped from practicing yesterday. According to sources, the players of the national team are now confined to hotels. The players used to go to the food court of the shopping mall but now the players have been instructed to eat at their own hotel.



Sri Lankan soldiers are guarding the visiting team, the national squad must be notified in advance before leaving, in which case a security vehicle will move forward, with protesters passing in front of the hotel on Saturday and chanting slogans. Pakistani cricketers also listened but they had no worries.

55 views0 comments