24newspk
کون سا غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 5 کا پلے آف مرحلہ کھیلنے کیلئے سب سے پہلے پاکستان پہنچا؟
Updated: Nov 9, 2020

لاہور( کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان سپر لیگ کے بقایا میچز کا آغاز 14 نومبر سے لاہور میں ہوگا اس سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں ۔پی ایس ایل کی فرنچائز نے اپنی ٹیم کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے پہلے ہی شروع کر دیے ہیں اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آکر کھیلنے کے لئے تیار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق روان ماہ ہونے والے پی ایس یل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لئے 10 تاریخ تک غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے کھلاڑی سمت پٹیل پاکستان میں پی ایس ایل کے میچ کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور پاکستان پہنچنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی ہیں ۔
پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لئے آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو 48 کھنٹے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور ایونٹ میں شریک تمام کرکٹرز کے دو کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچواں ایڈیشن 40 میچ کھیلے گئے جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔بعد مین یہ فیصلہ ہوا کہ ایونٹ کے بقایا میچز نومبر میں کروائیں جائیں جس کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے اور اب 14 نومبر سے بقیہ میچ کھیلے جائیں گے جن میں تین پلے آف اور ایک فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔