24newspk
کوہلی اور گنگولی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم سورو گنگولی اور ویرات کوہلیکی کہانی میں موڑ ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،دونوں کھلاڑیوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔آئی پی ایل 2023 میں بھی ایک دوسرے سے دور دور نظر آرہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی اور رکی پونٹنگ بات کر رہے ہیں اور گنگولی بغیر مصافحہ کیے ہی وہاں سے گزر گئے ، کئی ویژول وائرل ہوئے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ شاید یہ جوڑی ایک دوسرے سے کترا رہی ہے۔ تاہم ان قیاس آرائیوں کے حوالے سے کسی بھی طرف سے کوئی آفیشل ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان سورو گنگولی اور دنیا کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی میں "سرد مہری" کی ایک تاریخ ہے کیونکہ جب سابق کپتان سورو گنگولی بی سی سی آئی کے صدر تھے تو ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر اپنا عہدہ کھو دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہی دونوں کے درمیان گڑ بڑ کا سبب ہوسکتا ہے. ان رپورٹس کے بعد کہ کوہلی نے آئی پی ایل میچ کے بعد گنگولی کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا، اب دیکھا جا سکتا ہے کہ گنگولی بھی کوہلی کو فالو نہیں کر رہے ہیں۔