24newspk
کوہلی کی فارم میں واپسی! ٹیموں کے لئے بڑا خطرہ، سوریا کمار یادو نے ہانگ کانگ کے بولرز کو دھو ڈالا

دبئی (24 نیوز پی کے) ایشیا کپ 2022 کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
بھارت نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 20 اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بناسکی ۔ ہانگ کانگ کی طرف سے بابر حیات 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔گزشتہ روز، گروپ بی سے افغانستان نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 192 رنز بنائے.بھارت کی طرف سے سوریا کمار نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔بھارتی کپتان روہت شرما 21 رنز جبکہ اوپنر کے ایل راہول 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویرات کوہلی جو کافی عرصے سے فارم میں نہیں تھی ان کی ہانگ کانگ کے خلاف فارم میں واپسی نے باقی ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔بھارت نے ایونٹ کے پہلے میچ پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ہانگ کانگ کا یہ پہلا میچ تھا۔سوریا کمار کو بہترین بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Dubai (24 News PK) In the fourth match of Asia Cup 2022, India defeated Hong Kong by 40 runs and qualified for the next stage.
India had given Hong Kong a target of 193 runs to win, in pursuit of which Hong Kong could score 152 runs for the loss of five players in 20 overs. Babar Hayat scored 41 runs for Hong Kong. Yesterday, Afghanistan qualified for the next stage from Group B.
India scored 192 runs while batting first. Surya Kumar scored 68 runs from 26 balls, which included six fours and six sixes while batting aggressively from India, while Virat Kohli scored 59 runs from 44 balls. Indian captain Rohit Sharma scored 21 runs while opener KL Rahul was dismissed with 36 runs. Virat Kohli who was out of form for a long time, his return to form against Hong Kong has sounded the alarm for the rest of the teams. In the first match, Pakistan was defeated by five wickets while this was Hong Kong's first match. Surya Kumar was declared the man of the match for his excellent batting.