24newspk
کوہلی کے فینز مجھے معاف کرنا لیکن بابر اعظم کی ۔۔۔۔ انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کی سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کور ڈرائیو کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ناصر حسین کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کور ڈرائیو پر بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کور ڈرائیو کو بہت اچھے سے سمجھایا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کسی نوجوان کھلاڑی کو کور ڈرائیو سکھا رہے ہوں تو کس کی کور ڈرائیو دیکھنے کو کہیں گے۔
جواب میں ناصر حسین نے کہا کہ ایان بیل، کین ولیمسن، کے ایل راہول، جو روٹ بہت اچھی کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔
لیکن میں ویرات کوہلی فینز سے معافی مانگنا چاہتا ہوں لیکن بابر اعظم کی کور ڈرائیو بیسٹ ہے میں اگر کسی نوجوان کھلاڑی کو کور ڈرائیو سکھا رہا ہوں تو میں بابر کی کور ڈرائیو دیکھنے کو کہوں گا۔
قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم جن کی قیادت میں پاکستان نے پہلی دفعہ ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھار ت کو شکست دی تھی۔بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 میں نمبر ون بلے باز ہیں۔بابر اعظم نے کم عرصے میں پوری دنیا میں اپنا نام کمایا ہے۔بابر اعظم جس طرح کھیل رہے ہیں تو وہ دن دور نہیں ہے جب بابر اعظم ٹاپ اسکورر ہو ں گے اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے کامیاب کپتان ہوں گے۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان رواں مہینے یو اے ای میں ایشیا کپ کھیلےگا جس کے بعد نیدرلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز،ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اکتوبر میں ورلڈ ٹی 20 کھیلے گا۔
Web Desk (24 News PK) A video of former England captain Nasir Hussain has gone viral on social media, in which he is talking about the cover drive.
According to details, ICC has shared a video of Nasir Hussain talking about the cover drive. If so, whose cover drive will you ask to see?In response, Nasir Hussain said that Ian Bell, Kane Williamson, KL Rahul, Joe Root play very good cover drives.
But I want to apologize to Virat Kohli fans, but Babar Azam's cover drive is the best. If I am teaching a young player to cover drive, I will ask him to watch Babar's cover drive.
Babar Azam, the captain of all three formats of the national team, under the leadership of Pakistan defeated the traditional rival India for the first time in the World Cup. Babar Azam is the number one batsman in ODI and T20. has earned his name in the world. The way Babar Azam is playing, the day is not far when Babar Azam will be the top scorer and the most successful captain in the history of Pakistan. He will play Asia Cup in E, followed by ODI series against Netherlands, T20 series against England in September and World T20 in October.