24newspk
کپتانی کا کوئی پریشر نہیں! ہم سب کا مقصد لاہور قلندرز کو اس بار چیمپئن بنوانا ہے۔۔ شاہین آفریدی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے کا کوئی پریشر نہیں ہے ہمارا مقصد لاہور قلندرز کو چمپئن بنوانا ہے۔
لاہورقلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ کوشش ہوگی کے بطور کپتان ٹیم کے لئے اچھے فیصلے کروں ،انہون نے لاہور میں سپانسر کے ساتھ معاہدے کی تقریب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں جہاں ضرورت پڑے گی وہاں محمد حفیظ اور سہیل اختر اور دوسرے تجربہ کار کھلاڑیوں سے بھی مدد لون گا۔انہوں نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوشش ہوگی کہ وہ اس اعتماد پر پورا تریں اور ٹیم کو بہتر انداز میں لڑائیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف بہترین باؤلنگ کی تھی ان کو اس میچ کے بعد بہت شہرت ملی اور ان کو پی سی بی کی طرف سے ایوارڈ بھی ملا ۔شاہین شاہ آفریدی 2021 میں ٹاپ وکٹ ٹیکر تھے۔