• 24Newspk

کپتان اظہر علی کا بیٹ اور شرٹ نیلام لیکن کتنے میں؟ جانئیے



لاہور (ویب ڈیسک) ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنا بیٹ اور شرٹ کوویڈ 19 رلیف فنڈ کے نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ویڈیو بیان میں بتا یا تھا کہ '' میں اپنا بیٹ جس سے ٹرپل سنچری اسکور کی تھی ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ میچ میں فرست اننگز میں کھیلا تھا اس کہ علاوہ ایک شرٹ ہے جو چیمپئز ٹرافی جیتے تھے یہ وہ شرٹ ہے اور اس پر ان تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہیں جو اس اسکوڈ کا حصہ تھے،میں بیٹ اور شرٹ کی نیلامی کنا چاہتا ہوں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نیلامی سے جو بھی پیسے ملیں گے وہ جو آج کل کوورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون چل رہا ہے اس کافی مشکل میں ہیں اپنی ضروریات پوری کرنے میں ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو جن آپ جانتے ہیں یا جو کرکٹرز ہیں یا کرکٹ سے وابسطہ ہیں میری چھوٹی سی کوشش ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔


اظہر علی نے کہا کہ یہ دونوں بیٹ اور شرٹ میرے دل کے بہت قیرب ہیں ہمیشہ سوچا تھا کہ ان کو سنبھال کر رکھوں گا لیکن اس مشکل وقت میں اگر لوگوں کے کام آسکیں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ اظہر علی کا بیٹ اور شرٹ 22 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئے ،یہ رقم کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد پر خرچ کی جائے گی۔



ایکسپریس کے مطابق اظہر علی کے بیٹ اور شرٹ کی نیلامی سے بائیس لاکھ روپے جمع ہوگئے ہیں۔ جس میں سے 10 لاکھ روپے میں نیلام ہونے والا بیٹ بھارتی شہر پونا کے میوزیم میں رکھا جائے گا جب کہ شرٹ کیلی فورنیا کے شہری نے 11 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔


نیو جرسی میں مقیم ایک پاکستانی نے ایک لاکھ روپے اس نیک مقصد کے لیے عطیہ کیے۔ اس نیلامی سے ملنے والی رقم کورونا متاثرین کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اظہر علی ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نیلامی سے ملنے والی رقم سے کورونا وائرس سر متاثر ہونے والے غریب لوگوں کی مدد کی جائے گی

26 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube