• 24newspk

کپتان بابراعظم نے عمران خان کا 38 سال پرانا ریکارڈ برابر کر دیا


مانچسٹر (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین بلے باز بابر اعظم نے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا 38 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں 158 کی عمدہ اننگز کھیلی بدقسمتی سے پاکستان میچ تو ہار گیا لیکن بابر اعظم نے کئی ریکارڈ بناڈالے۔بابر اعظم نے پاکستان کی طرف سے انگلینڈ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کیا۔بابر اعظم نے بطور کپتان سنچری اسکور کر کے 38 سلہ پرانا ریکارڈ برابر کیا۔38 سال پہلے 1983سابق کپتان عمران خان نے انگلینڈ میں سنچری اسکور کی تھی اس کے بعد اب تک کوئی کپتان یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا تھا۔


بابر اعظم 38 سال بعد انگلینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے عمران خان اور بابر اعظم ہی انگلینڈ میں سنچری داغنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کھیلا گیا جس میں پاکستان کو پہاڑ جیسا ہدف دینے کے باوجود بھی کامیابی نصیب نہ ہوئی ، انگلش ٹیم نے 48 اوورز میں 332 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔





33 views0 comments