top of page
  • Writer's picture24newspk

کپتان بابراعظم کیخلاف خاتون کی مقدمہ درج کروانے کی درخواست پر سماعت ، عدالت سے بڑی خبر


لاہور کرکٹ نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ میں ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز بابر اعظم جن پر پچھلے دنوں ایک حمیزہ مختار نامی خاتون نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگین الزامات لگائے تھے،ایڈیشنل سیشن جج نعما ن محمد نعیم نے حمیزہ مختار کے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ کی اندراج کی درخواست پر ایس ایچ او نصیر آباد کو نوٹس جار ی کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق حمیزہ مختار نامی خاتون جنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیاہے کہ اس نے متعلقہ ایس ایچ او اور سی سی پی کو بابراعظم کے خلاف درخواست دی تھی لیکن پولیس کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نے حمیزہ مختار کی درخواست پر سماعت کی اور ایس ایچ او نصیرآباد تھانے کو 5 دسمبر تک جواب جمع کروانے کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔حمیزہ مختار نے بابر اعظم کے اوپر سنگین الزامات لگائے تھے جس میں ناجائز تعلقات اور اس پر تشدداور حاملہ ہونے پر مارنے کا الزام لگائے ۔


21 views0 comments
bottom of page