top of page
  • Writer's picture24newspk

کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ ڈالا، ڈیولیرز اور ولیمسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے ویرات کوہلی سمیت بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور ریکارڈز کی لائن لگا دی۔


ورلڈ نمبر 1 بابر اعظم نے اپنی سپریم فارم کو جاری رکھتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے۔بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں انہوں نے ییہ کارنامہ صرف 13 اننگز میں سرانجام دیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 17 اننگز میں 1000 رنز بنائے تھے۔تیسرے نمبر پر اے بی ڈی ولیئرز آتے ہیں جنہوں نے 18 اننگز میں 1000 رنز بنائے تھے۔اس کے بعد کین ولیمسن 20 الیسٹر کوک 21 اور سورو گنگولی نے 22 اننگز میں 1000 رنز بنائے تھے۔



اس کے علاوہ بابر اعظم نے مسلسل 3 ون ڈے میچز میں تیسری سینچری سکور کی ہے۔ ایسا بابر اعظم دو بار کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں کوئی بھی بلے باز ایسا نہیں کر سکا۔بابر اعظم 107 گیندوں پر 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اپنی اننگز میں انہوں نے 9 چوکے لگائے۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی بابر اعظم نے آخری دو میچز میں سینچریاں سکور کی تھی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کرداد ادا کیا تھا۔


بابر اعظم نے بہت سے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔بابر اعظم جس طرح فارم میں ہیں تو وہ دن دور نہیں کہ وہ سارے ریکارڈ توڑ دیں ۔ بابر اعظم ہاشم آملہ کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے تیز ترین 4000 رنز مکمل کیے۔بابر اعظم نے 82 اننگز میں 4000 رنز مکمل کیے انہوں نے یہ کارنامہ 8 جون 2022 کو ملتان میں کھیلے گئے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سر انجام دیا،انہوں نے 103 رنز کی اننگز کھیلی۔بابر اعظم نے ویرات کوہلی سمیت بڑ ے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔



کپتان بابر اعظم دنیا کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 17 تیز ترین سینچریاں سکور کیں ۔انہوں نے ویرات کوہلی ،ہاشم آملہ سمیت بڑ ے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بابر اعظم نے 85 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔اس سے پہلے ہاشم آملہ نے 98 اننگز میں 17 سینچریاں اسکور کیں تھی جبکہ ویرات کوہلی نے112 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا



Web Desk (24NewsPK) Pakistan cricket team captain and world number one batsman Babar Azam left behind big names including Virat Kohli and set a line of records.


World No. 1 Babar Azam has made history by continuing his supreme form. Babar Azam has become the fastest 1000-run captain in ODI cricket. He accomplished this feat in just 13 innings. The record was held by Virat Kohli who scored 1000 runs in 17 innings.



Third is AB de Villiers who scored 1000 runs in 18 innings, followed by Ken Williamson (20), Alastair Cook (21) and Saruv Ganguly (1000) in 22 innings. Has scored the third century in matches. Babar Azam has become the first batsman to do so twice. No batsman has been able to do so. Babar Azam was dismissed for 103 off 107 balls with nine fours in his innings. Babar Azam had scored centuries in the last two matches and played a key role in his team's victory.


Babar Azam has broken many records. The way Babar Azam is in form, it is not far off that he will break all records. Babar Azam is the second fastest player after Hashim Amla to complete 4000 runs. Babar Azam completed 4000 runs in 82 innings. He played an innings of 103 runs. Babar Azam left behind big names including Virat Kohli. Captain Babar Azam is the only batsman in the world who has scored 17 fastest centuries. He has surpassed the big names including Virat Kohli and Hashim Amla. Earlier, Hashim Amla had scored 17 centuries in 98 innings while Virat Kohli had done it in 112 innings.


25 views0 comments
bottom of page