top of page
  • Writer's picture24newspk

کپتان رضوان کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطانز ناقابل شکست! سب سے کامیاب ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ،ملطان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے میچ میں ملطان سلطان نے اسلام آباد یونائٰیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی


نیشنل اسٹیڈیم کراچی مین کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ملطان سلطان نے 20 اوور ز میں 217 رنز بنائے ۔ملطان سلطان کی طرف سے ٹم ڈیوڈ نے 29 گندوں پر 71 رنز بنائے ان کی انگگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے ان کے علاوہ رائلی رائسو نے 35 گیندوں پر 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے باقی کھلاڑیوں میں شان مسعود 43،صحیب مقصود 31 اور محمدر رضوان 12 رنز بنا سکے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے حسن علی،محمد وسیم اور مرچنٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے حدف کے تعقب میں پہلی وکٹ 22 رنز پر گنوا دی اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 20 ویں اوور میں پوری ٹیم 197 رنز بنا کے آؤٹ ہو گئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کپتان شاداب خان نے جارحانہ اننگز کھیلی یہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز ہے انہوں نے 24 گیندو ں پر 91 رنز بنا ئے لیکن اپنی ٹیم کو فتح حاصل نہ دلا سکے ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ان کے علاوہ ایلکس ہیلز 23 ، پال اسٹرلنگ 19 ،رحمان اللہ 15،آصف علی نے 15 رنزبنائے۔ملطان سلطان کی طرف سے خوشدل شاہ نے ایک مرتبہ پھر بہترین باؤلنگ کروائی اور انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں ان کے علاوہ ڈیوڈ ولے نے 3 اور انور علی اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ملطان سلطان کے ٹم ڈیوڈ کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


146 views0 comments
bottom of page