top of page
  • Writer's picture24newspk

کچھ لوگ میرے اور محمد رضوان کے درمیان۔۔۔۔۔سرفراز احمد نے بڑا بیان دے دیا


کراچی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد جن کو ہم نے پی ایس ایل چھ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے فیلڈ میں بہت غصہ کرتے ہوئے دیکھا اس کی وجہ ان کی ٹیم مسللسل چار میچوں میں شکست تھی ان کی اپنی کارکردگی بہت اچھی تھی ،قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ان کو مشورہ بھی دیا تھا کہ زیادہ غصہ نہ کریں ۔


سرفراز احمد نے ٹی وی اینکر پرسن محمد جنید کی ٹوئیٹ پر بھی خفگی کا اظہار کیا تھا۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جو ان دنوں بہترین پرمانس دے رہے ہیں انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی م20 سنچری اسکور کی اور پی ایس ایل چھ میں ملطان سلطانز کی کپتانی بھی کر رہے ہیں اور پی ایس ایل میں مسلسل پرفارم کر رہے ہیں ان کا موازنہ سرفراز احمد کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔دونوں وکٹ کیپر ٹیم میں شامل ہوتے ہیں لیکن پلینگ الیون کا حصہ صرف محمد رضوان ہی ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان دونوں کھلاڑیوں کا آپس میں موازنہ ہو رہا ہے کہ کون اچھا کھلاڑی ہے۔


ایسی صورتحال میں سابق کپتان سرفراز احمد نے واضح کیا ہے کہ انہیں محمد رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔سپورٹس رپورٹ ساجد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد کا بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ بغیر کسی وجہ کے میرے اور محمد رضوان کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں ،مجھے محمد رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں ۔سرفراز احمد نے مزیدکہا کہ محمد رضوان نے پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ میں اپنی اہلیت کا ثابت کیا ہے ۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد رضوان کے معاملے پر سرفراز احمدن نے محمد حفیظ کے ایک ٹوئٹ پر بھی کرارا جواب دیا تھا ۔حفیظ نے ٹویٹ میں لکھاتھا کہ ’رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں سنچری کرنے پر مبارکباد، تم ایک چمکتا ستارہ ہو لیکن مجھے کئی مرتبہ خیال آتا ہے کہ تمہیں کب تک یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ تم پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہو؟ صرف پوچھ رہا ہوں۔جس کے جواب میں سرفراز نے اپنی ٹویٹ میں لکھاتھا ’محمد حفیظ صاحب پاکستان کے لیے کھیلنے والے سارے ہی وکٹ کیپرز نمبر ون ہیں اور قابلِ احترام بھی۔

24 views0 comments
bottom of page