• 24News pk

کچھ یادیں کچھ باتیں



کل نفس ذائقہ الموت اللہ تعالیٰ نے جس انسان کو اس دنیا میں بھیجا ہے اس نے  اللہ تعالیٰ کے ہاں واپس بھی جانا ہے ویسے تو ہر روز بہت سارے لوگ اس دنیا سے جاتے ہیں اور ہر روز بہت سے لوگ پیدا ہوتے ہیں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سب کے دل و دماغ میں اپنا مقام بنا جاتے ہیں بچھڑا کچھ اس انداز سے کہ رت بدل گئی اک شخص سارے شہر ویران کر گیا آج میں تین لوگوں کی وفات کا ذکر کروں گا . طارق عزیز صاحب

ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار شاعر مصنف کمپیئر اور نیلام گھر اور طارق عزیز شور سے عزت اور شہرت حاصل کی طارق عزیز 1997ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے طارق عزیز اپنے پروگرام کا آغاز ان الفاظ سے کرتے تھے آغاز ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے دیکھی آنکھوں سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام پہنچے اور پروگرام کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر اختتام کرتے تھے ہمیشہ نیلام گھر میں بڑے پرجوش انداز میں ہاتھ اٹھا کر کہتے تھے جواب درست ہے  طارق عزیز کو سپریم کورٹ حملہ کیس میں سزا ہوئی اور نااہل ہوئے اس فیصلے پر طارق عزیز بہت نا خوش تھے بقول طارق عزیز میں اس حملے میں نہ شامل تھا نہ میری ایسی طبعیت ہے اور نہ میری پرورش میں شامل ہے طارق عزیز نے بہت عزت اور شہرت حاصل کی انکی اولاد نہیں تھی انہوں نے کہا کہ میری وفات کے بعد میری جائیداد اور گھر قومی خزانے میں دے دیے جائیں ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی قومی خزانے میں جمع کرائیں اللہ تعالیٰ طارق عزیز صاحب کی کامل مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور آخرت کی منزلیں آسان فرمائے. سید آل عمران صاحب

سید آل عمران صاحب کچھ ٹائم سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں داخل تھے اس دوران وہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے اور وفات پا گئے ان کا آبائی گاؤں کوٹ سیداں گوجر خان تھا شاہ صاحب کا سید گھرانے سے تعلق تھا شاہ صاحب پی ٹی وی میں پروگرام کرتے تھے بعد میں کے ٹو چینل کے ساتھ منسلک ہو گئے جی کراں کے نام سے پوٹھوہاری پروگرام کرتے تھے انکا مشہور فقرہ تساں دا اپڑاں خاتردار سید آل عمران حاضر خدمت اے سلام پیش کرنا وہ اپنے پروگرام میں پوٹھوہار کے مشہور اور اہم لوگوں کو مدعو کرتے تھے ۔ پوٹھوہار کے مختلف علاقوں اور گاؤں میں جا کر پروگرام کرتے اور علاقے کے مسائل اور رسم ورواج کو اجاگر کرتے تھے پوٹھوہار کے بہت سارے لوگوں کو ٹی وی پر لائے آج وہ لوگ ایک مقام رکھتے ہیں پوٹھوہاری شعر خوانی کے پروگرام ٹی وی پر نشر کرائے اور بہت سارے شعرخواں کو متعارف کروایا ڈرامہ اور پوٹھوہاری ٹیلی فلموں میں کام کرنے والوں کو بھی سامنے لیکر آئے ہیں میری شاہ صاحب کے ساتھ کچھ ملاقات ہیں کچھ سال پہلے میرے دوست راجہ پرویز اختر المعروف چاچاحشمت نے مجھے شاہ صاحب کا موبائل نمبر دیا میرا شاہ صاحب سے رابطہ ہوا اور ملاقات طے ہوئی میرے ساتھ ملک ثاقب ساقی اور راجہ الفت شاہ صاحب کو ملنے انجمن فیض السلام ٹرنک بازار برانچ راجہ بازار میں ہوئی راجہ الفت نے شاہ صاحب کی شاگردی اختیار کی پھر ایک دن شام کے وقت شاہ صاحب سے کال پر بات ہوئی شاہ صاحب لوک ورثہ میں کسی پروگرام کی ریکارڈنگ کرا رہے تھے مجھے بھی لوک ورثہ آنے کی دعوت دی اور میری بھی کچھ ریکارڈنگ کی اور ٹی وی پر بھی چلائی شاہ صاحب ریڈیو ایف ایم پر پروگرام کرتے تھے لائیو کال پر بھی بات کرتے تھے شاہ صاحب لکھاری تھے وا جی واہ ان کا تکیہ کلام تھا اللہ پاک شاہ صاحب کی کامل مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے محمد اکرم جانی محمد اکرم جانی ہمارے آفس ایف سکس تھری کے ساتھ ایک کوٹھی پر کام کرتا تھا ڈپٹی نذیر احمد اور نصیر صاحب وغیرہ سے کچن کی کھڑکی سے باتیں کرتے اور کھانا ان کے لیے بھیجتا آہستہ آہستہ اس کی امدورفت ہمارے آفس شروع ہو گی ڈپٹی نذیر احمد نے اکرم جانی کو نوکری کےلیے کہا اور درخواست انتظامیہ کو دی اور اکرم جانی کو اظہر سہیل نے نائب قاصد کی نوکری دی اکرم جانی اظہر سہیل کے گھر کام کرنے لگا بعد میں کئی افسروں کے گھر کام کرتا رہا اکرم جانی نے بہت ساری سیکشن میں کام کیا وہ  نرم طبیعت کا مالک تھا ہر کوئی اس سے مذاق کرتا تھا جانی اس کا نک نیم تھا شوگر کا مریض تھا کچھ دن پہلے اس کا شوگر لیول کم ہو ہسپتال لیکر گئے لیکن وہ جان کی بازی ہا گیا اکرم جانی کی وفات کا بہت دکھ ہوا لیکن اس سے بھی زیادہ دکھ اس بات کا ہوا جس بندے نے پچیس سال ادارے میں گزارے ہیں دو لوگوں کے علاؤہ باقی کوئی بھی شخص اس کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوا اگر کسی آفیسر یا بڑے کا کوئی وفات پا جائے سب کی لائنیں لگ جاتی ہیں دور بھی جانا پڑے تو جاتے ہیں اللہ پاک اکرم جانی کی کامل بخشش فرمائے آخر میں میری اللہ پاک سے دعا ہے تمام لوگوں کی کامل مغفرت اور بخشش فرمائے جو اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں اللہ پاک اس پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اندرونی اور بیرونی سازشوں اور خطرات اور آفات سے محفوظ رکھے آمین.

پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد

9 views

Drop Me a Line, Let Me Know What You Think

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved