24newspk
”کھیتی باڑی کرلوں گا لیکن پی سی بی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاﺅں گا“ معروف کرکٹر دلبرداشتہ ہوگئے۔

لاہور (کرکٹ نیوز پئ کے) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے معروف فاسٹ باؤلر محمد عرفان جونیئر نے کہا کہ میں کھیتی باڑی کر لوں گا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا اور کرکٹ کو خیر باد کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔
پتفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مطابق محمد عرفان جونیئر نے کرکٹ کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔ محمد عرفان جونیئر نے الزام لگایا کہ نیشنل ٹی 20 میں اپنے من پسند کھلاڑیوں کو نوازا گیا ۔اس لئے انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر کرکٹ چھوڑٰنے کا اعلان کردیا۔محمد عرفان جونیئر نے نیشنل ٹی 20 کھیلنے سے انکار کر دیا۔
فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز میں شامل کرنا ہوا تو اس کے بارے میں سوچوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے سامان کی دکان کھول کر اور کھیتی باڑی کر کے اپنا گزارا کر لوں گا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے کبھی ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا اور اس حوالے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سلیکٹرز پر الزام لگا دیا کہ میری جگہ فرسٹ الیون میں بنتی تھی لیکن انہوں اپنے لڑکوں کو شامل کیا اورع مجھے سیکنڈ الیون میں شامل کیا گیا۔پاکستان سپر لیگ میں میری پرفارمنس اچھی تھی اس کے باوجود مجھے سیکنڈ الیون میں پھینک دیا گیا۔