top of page
  • Writer's picture24newspk

کہیں بابر کیساتھ جوڑی ٹوٹ نہ جائے اس لئے اسے شادی کیلئے راضی نہیں کرتا ، محمد رضوان


لاہور ( 24 نیوز پی کے) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر او ر کپتان بابر اعظم کی اوپننگ جوڑی بہت مشہور ہے ۔دونوں نے پچھلے سال بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں دس وکٹوں سے شکست دی تھی ۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کو اس لئے شادی کیلئےراضی نہیں کرتا کہ کہیں ان کی جوڑی ٹوٹ نہ جائے ۔


سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی کپتان بابر اعظم کیساتھ جوڑی سے متعلق سوال پوچھا جاتا ہے کہ ایسا کیا ہے کہ اگر آپ کی اور بابراعظم کی جوڑی اچھی چل جائے تو سب کچھ اچھا ہو جاتا ہے ۔


قومی ٹیم کےاوپنرلے باز محمد رضوان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں تو بابراعظم کو شادی کیلئے بھی راضی نہیں کر رہا ہے کہیں ہماری جوڑی نہ ٹوٹ جائے ، دوسرا بات صرف بھروسے کی ہے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی نے 2019 سے اب تک 2538 رنز بنائے جس میں 9 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بنائیں،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سب سے زیادہ پارٹنرشپ 203 رنز کی ہے

11 views0 comments
bottom of page