• 24newspk

”کیااب ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟“شاہیں شاہ آفریدی کا محمد رضوان سے سوال


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کیا اب ہم ریٹائرمنٹ لے لیں ؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان کی کاؤنٹی کرکٹ میں بولنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی اور اس میں شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ شاہین شاہ آپ کے مقابلے میں رضوان آگیا ہے۔جس کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ" رضی بھائی اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں ؟ یہ آپ کیا کر رہے ہیں ؟ کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں ۔"خیال رہے کہ وکٹ کیپر محمدرضوان نے انگلینڈ میں کھیلی جا رہی کاونٹی چیمپئن شپ میں باولنگ کی ہے

شاہین شاہ آفریدی سمیت متعدد پاکستانی اسٹار کرکٹرز انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں ،جن میں شان مسعود،محمد رضوان،محمد عامر،محمد عباس اور حسن علی شامل ہیں ۔شان مسعود بیٹنگ میں جوہر دکھار رہے ہیں اور ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ حسن علی بولنگ میں ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں ۔


41 views0 comments