• 24newspk

کیا بھارتی ٹیم جان بوجھ کر ہاری؟ کوہلی کا ڈراپ کیچ، روہت شرما کا رن آؤٹ چانس مس کرنا، دنیش کارتک کی


24 نیوز پی کے: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیچ چھوڑنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سمیت پوری ٹیم کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔ بھارت کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اور اس کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالفائی کرنے کے چانسز بھی تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔


بھارتی ٹیم نے کیا یہ میچ جان بوجھ کر ہارا؟ تاکہ پاکستان کوالفائی نہ کر سکے یہ سوال سوشل میڈیا پر بار بار اٹھایا جا رہا ہے بھارت کی اننگز میں روہت شرما اور کے ایک راہول پاور پلے میں تیز سٹارٹ دینے میں ناکام رہے اور جلدی آؤٹ ہو گئے پھر کوہلی آئے انہوں نے آکر ایک دو اچھی شاٹس کھیلی لیکن ذمہ دارانہ بیٹنگ نہ کر پائے اور ایک خراب شاٹ مارا جو رباڈا نے اچھا کیچ پکٹرا ہارک پانڈیا بھی اسی طرح کا شاٹ کھیل کر چلتے بنے۔

ایک کھلاڑی جس نے اچھی بیٹنگ کی وہ تھے سوریاکمار یادو جو 40 گیندوں پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کے ساتھ بھارت کے فنیشر مانے جانے والے دنیش کارتک بھی بیٹنگ کر رہے تھے جنہوں نے 40 کے سٹرائیک ریٹ سے ٹک ٹک بیٹنگ کی اور 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے ان کی بیٹنگ دیکھ کر لگا کہ سٹرائیک روٹیشن کی کوشش بھی نہیں کر رہے کیونکہ سوریا کمار اس وقت کافی خطرناک کھیلتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

پھر بھارت نے فیلڈنگ میں اچھا سٹارٹ لیا جب ارشدیپ سنگھ نے شروع میں دو وکٹیں لی اورٹیمبا بووما کو محمد شامی نے آؤٹ کیا پھر ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر بیٹنگ کرنے آئے۔ مارکرم کو فیلڈ میں چانس ملے جب کوہلی نے ان کا کیچ ڈراپ کیا اور کچھ ہی دیر بعد روہت شرما نے ان کا آسان رن آؤٹ بھی مس کیا۔ پھر روہت شرما نے 18 واں اوور بھی آف سپنر روی ایشون کو دیا جنہوں نے کافی رن کھائے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اتنی خراب پرفامنس بھارت کی طرف سے دکھائی دی تو کیا پاکستان کو باہر کرنے کے لئے انہوں نے اچھا کھیل پیش نہ کیا؟ اسی پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور صارفین بھارتی ٹیم کو اچھا اداکار قرار دے رہے ہیں۔ اب ایسا ہو یا نہ ہو لیکن پاکتان کو اپنے میچز خود جیتنے چاہیے تھے تاکہ اس اگر مگر کو نظر انداز کیا جا سکے۔


10 views0 comments