top of page
  • Writer's picture24newspk

کیا جگری دوستوں میں دراڑ پڑ گئی ؟ امام الحق کے جذباتی ٹوئٹ پر بابر اعظم کا معنی خیز جواب


کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 1-4 سے کامیابی حاصل کی اور بابر اعظم کی کپتانی میں پہلی دفعہ پاکستان سیریز جیتی ہے۔آخری ون ڈے میچ میں اوپنر امام الحق کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔امام الحق نے دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کیا تھا جس پر صارفین نے ان کے ٹویٹ پر بحث کی۔آخری ون ڈے میچ میں شکست کے بعد تو صارفین نے امام الحق کی حمایت کی اور ان کی ٹیم میں سلیکشن نہ کرنے پر تنقید بھی کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈ بن گیا۔


سیریز کے آخری میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم سے اس ٹوئٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر کپتان بابر اعظم نے جواب دیا 'مجھے معلوم نہیں، میں نے موبائل دیکھا نہیں کہ اس نے ٹوئٹ کی ہے یا نہیں، ابھی دیکھتے ہیں اس نے کیا ٹوئٹ کی ہے'۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں امام نے لکھا کہ 'زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیےکسی سے کچھ امید نہ رکھیں صبر کریں، اللہ دیکھ رہا ہے'۔


کپتان بابر اعظم نے امام الحق کے ٹوئٹ کے حوالے سے مزید کہا 'ہماری ٹیم میں ناراضگی نہیں ہوتی، ہماری ٹیم کا اتحاد کافی اچھا ہے اور رہے گا،انہوں نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ فیملی میں اگر کوئی بات ہوجاتی ہے تو ہم کوشش کرتے ہیں وہ بات ہم تک رہے باہر نہ جائے، بابر کا کہنا تھا کہ ٹیم ہماری فیملی اور ٹیم میں فیملی کی طرح بھروسہ ہے اور ہمارے لڑکے ایسی حرکت کرتے بھی نہیں ہیں۔ کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا 'ہماری ٹیم میں بھروسے کا لیول کافی اچھا ہے، مجھے نہیں لگتا امام الحق کی ٹوئٹ کا میچ سے کوئی تعلق ہے'۔

25 views0 comments
bottom of page