top of page
  • Writer's picture24newspk

کیا محمد یوسف کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا؟ روٹ کتنے رنز کی دوری پر؟ جانئیے


ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) کرکٹ کی تاریخ میں کھلاڑیوں نے بڑے بڑے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور ان کے ریکاڑڈ دوسرے کھلاڑیوں نے توڑے بھی ہیں ،پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی بہت سے ریکارڈ بنائے جس میں سے کئی ٹوٹ گئے ہیں اور کئی ریکارڈ ابھی بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس ہیں جن میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے ان کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ایسے ہی سعید انور کا ون ڈے میں ایک میچ میں 194 رنزکا ریکارڈ تھا جو دس سال بعد ٹوٹ گیا ،شعیب اختر کا تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ ابھی بھی قائم ہے۔محمد یوسف کا 2066 میں ایک سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ابھی تک قائم ہے لیکن اب اان کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا ہے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف کا ٹیسٹ میں ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا 15 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔



جو روٹ نے رواں سال 15 میچز کی 28 اننگز میں اب تک 1680 رنز بنالیے ہیں جبکہ محمد یوسف نے2006 میں 11 میچوں کی 19 اننگز میں 1788 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے،جوروٹ کو محمد یوسف کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مذکورہ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں مزید 109 رنز بنانے پڑھے گے۔


خیال رہے کہ انگلینڈ نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کی باری کھیل لی ہے جس میں وہ 185 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ہے۔



32 views0 comments
bottom of page