24newspk
’کیا ہم تیسرا ٹی 20 میچ گوادر سٹیڈیم منتقل کر سکتے ہیں؟جنوبی افریقہ کا معروف کرکٹر نے بڑی بات کر دی

کراچی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی سے شائقین کرکٹ بہت خوش ہیں ،کرکٹ کی دنیا میں بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں ۔ جنوبی افریقہ دورہ پاکستان پر موجود ہے دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ اور دو ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کھلاڑی تبریز شمسی کو گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی کا سحر تاری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار اینکر اور کرکٹ کمینٹیٹر فخرعالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پہاڑوں کے ساتھ سمندر کنارے موجود خوبصورت سٹیڈیم کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شمسی نے ازرائے مذاق کہا کہ کیا ہم تیسرے ٹی 20 کو گوادر سٹیڈیم منتقل کرسکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ اپنے اردگرد کے ماحول کی وجہ سے نیولینڈز اوردھرم شالا کے بعد میرا تیسرا پسندیدہ وینیو بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیاہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی سے متاثر ہو گیا جس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گوادرکرکٹ سٹیڈیم جیساخوبصورت سٹیڈیم ہے توسامنے لائیں۔
گوادر بلوچستان میں خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ جس کی سوشل میڈیا پر پوری دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے،سوشل میڈیا پرگوادر کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر اور ویڈیو کو لوگوں نے بے حد پسند کیا ہے۔گوادر میں دنیاکے خوبصورت سٹیڈیم کی تعمیرسیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے، گوادر میں کار ریلی، نمائشی میچ کی تصاویردنیابھرمیں سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی ہیں اور گواد ر سٹیڈیم کی سحر انگیزی نے دنیامیں دھوم مچارکھی ہے۔