24newspk
کین ولیمسن آئی پی ایل چھوڑ کر کیوں جانے لگے؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ وطن واپسی کے لئے تیار ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے نیوزی لینڈ واپسی کے لئے اپنا بائیو ببل مقام چھوڑ دیا ہے۔
آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدر آباد نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ ایس آر ایچ کے کپتان کین ولیمسن اپنا بائیو ببل چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے جلد وطن واپس لوٹ جائیں گےجس کے بعد سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم 22مئی کو وہ اپنے آخری آئی پی ایل لیگ میچ میں کین ولیمسن کے بغیر میدان میں اترے گی ۔
ایس آرایچ کے مطابق کین ولیمسن کی غیر موجودگی میں آخری لیگ میچ میں بھونویشور کمار، نکولس پوران اور ایڈن مارکرم جیسے کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کاانتخاب ٹیم کی قیادت کے لئے کیا جائے گا جبکہ بھونیشور کمار ماضی میں ایس آر ایچ کی قیادت کر چکے ہیں، نکولس پوران کو حال ہی میں کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ویسٹ انڈیز کا محدود اوورز کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
ایس آرایچ کین ولیمسن اور ان کی اہلیہ کی محفوظ ڈیلیوری اور ڈھیروں خوشیوں کی خواہشمند ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان رواں سیزن میں اب تک فرنچائز کی طرف سے 13 میچز کھیلے چکے ہیں، لیکن وہ بلے سے کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہےہیں۔انہوں نے 93.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 216 رنز بنائے ہیں۔ سن رائزرز حیدر آباد فی الحال 13 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 8ویں نمبر پر ہے۔ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 22 مئی کو پنجاب کنگز کے خلاف کھیلے گی۔