• 24newspk

کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ کے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان


اسلام آباد (24 نیوز پی کے ) کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان۔ حسن عسکری چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ہوں گے اور فضل سبحان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں کامران خلیل، خورشید، خرم علی، کاشف خان اور رانا حسنین احمد شامل ہیں۔ دو روزہ کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ 19 مارچ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔


ٹورنامنٹ میں چھ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز اور گرلز کے تین، تین مقابلے شامل ہیں۔بوائزانڈر-12، بوائز انڈر -16 بوائز اوپن، گرلز انڈر -12،گرلز انڈر-16 اور گرلز اوپن کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 18 مارچ کو کیا جائےگا۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 20 مارچ کو ہوگی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

8 views0 comments