top of page
  • Writer's picture24newspk

گریٹر مانچسٹر میں لاک ڈاﺅن، کیا پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی متاثر ہو گا؟



لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)برطانیہ میں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مانچیسٹر شہر کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بتایا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ متاثر نہیں ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا کیسز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پہش نظر گریٹر مانچسٹر میں لاک داؤن میں مزید سختی کر دی گئی ہے اور یہ خدشہ ظاہر ہونے لگا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جو 5 اگست سے کھیلا جائے گا شاید وہ متا ثر ہو۔


انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گریٹر مانچسٹر میں اضافی اقدامات کی وجہ سے 5 اگست کو پاکستان اور انگلینڈ ک درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ متاثر نہیں ہوگا۔


حکومت نے مانچسٹ کے علاقوں میں لوگوں کو گھروں کے رہائشیوں سے ملنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق (ای سی بی )نے تاہم واضح کیا ہے کہ حکومت کے بتائے گئے اھکامات میں سخت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔


33 views0 comments
bottom of page