24newspk
گریک بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے

دبئی (کرکٹ نیوز پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے نئے چیئرمین کا انتخاب ہو گیا ہے۔آئی سی سی کے نئے چیئرمین گریک بارکلے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل(آئی سی سی) کے نئے چیئرمین کا انتخاب ہوگیا ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے ڈئریکٹر گریک بارکلے کو نیا آئی سی سی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیاہے۔گریک کارگلے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
نئے منتخب ہونے والے آئی سی سی کے چیئرمین گریک بارکلےنے کہا کہ آئی سی سی کا چیئرمین منتخب ہونا میرے لئے اعزاز ہے اور میں بطور چیئرمین کرکٹ کی بہتری کے لئے تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے انتھک محنت کروں گا اور آئی سی سی کے معاملات کو بہتر انداز میں حل کرنے کی کوشش کروں گا۔