• 24News pk

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں2 ہزار 664 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ،32 افراد جاں بحق


اسلام آباد۔14مارچ (24 نیوز پی کے-اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں2 ہزار 664 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور32 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 28 فیصد،لاہور میں 34 فیصد،پشاور میں 25 فیصد اور اسلام آباد میں 38 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 44 فیصد،اسلام آباد میں 37 فیصد،گجرات میں 51 فیصد اور لاہور میں 31 فیصد مریض ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 564 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 695, پنجاب میں 16 ہزار 71, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 462, اسلام آباد میں 6 ہزار 734, بلوچستان میں 501,گلگت بلتستان میں 311, آزاد کشمیر میں 790 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 571 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 247 مریض ہیں۔


ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 10 ہزار 952، بلوچستان میں 19 ہزار 206, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960، اسلام آباد میں 47 ہزار 710, خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 725، پنجاب میں 1 لاکھ 85 ہزار 468 اور سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 179 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 508 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 453 اموات ہوءی ہیں، پنجاب میں 5 ہزار 753 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض ہسپتال کے باہر اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 153 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،


اسلام آباد میں کل 524 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 202 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 320 اموات ہو چکی ہیں ۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 94 لاکھ 85 ہزار 702 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 301 مریض زیر علاج ہیں۔

0 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved