top of page
  • Writer's picture24newspk

گلین میکسویل نے تباہی مچا دی، چوکے چھکوں کی برسات کر دی۔۔اتنا بڑا ٹوٹل کہ آپ حیران رہ جائیں گے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) بگ بیش لیگ 22-2021 سیزن میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین آلراؤنڈر گلین میکسویل نے بی بی ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ ساتھ میلبورن اسٹارز نے بی بی ایل میں اب تک کا بڑا اسکور بنا لیا۔


تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں گلین میکسویل نے بہترین اننگز کھیلی جس میں چھکوں اور چوکوں کی برسات کر دی اور کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔میکسویل نے صرف 64 گیندوں پر 154 رنز بنائے انہوں نے گراؤنڈ کی ہر طرف شاٹ کھیلے۔انہون نے 22 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ میکسویل نے 41 گیندوں پر سنچری اسکور کی اس کے 64 گیندوں پر 154 رنز کی اننگز مکمل کی۔یلبورن اسٹارز نے بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا،ٹیم نے 273 رنز بنائے یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا بڑا اسکور ہے



41 views0 comments
bottom of page