• 24newspk

گوگل پر امام الحق کے متعلق سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے 5 سوالات، اوپنر نے خود ہی جواب دے دیا


راولپنڈی(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنے حوالے سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے پانچ سوالات کے جواب دئیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل فیس بک پیج پر ان سوالات اور جوابات کے حوالے سے ویڈیو جاری کی گئی ہے۔امام الحق کے بارے میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا سوال ہے کہ امام الحق کیوں مشہور ہیں؟ اامام الحق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان میں بہت پسند کی جاتی اور کھیلی جاتی ہے اور ہر عمر کا بندہ کرکٹ کا شوق رکھتا ہے اور میرے مشہور ہونے میں کرکٹ کا ہی کردار ہے۔دوسرا سوال امام الحق کا انضمام الحق سے رشتے کے متعلق تھا جس کا جواب دیتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ وہ امام الحق کے بھتیجے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ امام الحق نے کیریئ کا آغاز 2017 میں کیا ،اب تک امام الحق نے 46 ون ڈے میچ کھیلے ہیں انہوں نے 2023 رنز اسکور کیے جس میں 7 سنچریاں اور نصف سنچریاں شامل ہیں ۔اس کے علاوہ 11 ٹیسٹ میچوں میں 485 رنز بنائے جس میں 4 نصف سنچریاں شامل ہیں ،امام الحق نے ابھی تک 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے 21 رنز بنائے ہیں ۔

42 views0 comments