24newspk
گھرکے شیر باہر ڈھیر، انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دوسری شکست کا سامنا

سڈنی (کرکٹ نیوز پی کے) بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل دوسری شکست ،آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 51 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔بھارت کا دورہ آسٹریلیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے ،تین ٹی 20 اور تین ٹیسٹ میچ کحیلے جائیں گے۔
دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 389 رنز بنائے۔آسڑیلیا کی طرف سے اسٹیو سمتھ نے 104 رنز کی عمدہ اننگز کحیلی ان کی اننگز میں 14 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ان کے علاوہ وارنر نے 83 رنز بنائے ،لبوشین نے 70 ،میکسویل نے 63 اور کپتان فنچ نے 60 رنز بنائے۔
بھارت 389 رنز کے حدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بناسکی۔بھارت کی طرف سے ان کے کپتان ویرات کوہلی نے 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ کے ایل راہول 70 رنز بنا سکے اب کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ففٹی رنز بھی نہیں بنا سکا۔آسٹریلیا کی طرف سے کمن نے تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔اسٹیو سمتھ کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔سیریز کا آخری میچ 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔