top of page
  • Writer's picture24newspk

ہالینڈ میں پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی


ایمسٹرڈیم(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز خالد لطیف کو ہالینڈ میں 12 سال کی سزا سنا دی گئی۔

ایمسٹرڈیم سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر خالد لطیف پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کو ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اُکسایا تھا۔ہالینڈ کی عدالت نے پاکستان میں مقیم خالد لطیف کی غیرموجودگی میں سزا سنائی۔ڈچ پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ خالد لطیف نے 2018 میں آن لائن ویڈیو میں وائلڈرز کے قتل پر 23 ہزار ڈالرز انعام دینے کا کہا تھا۔


خبر ایجنسی کے مطابق خالد لطیف نے گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد ویڈیو پوسٹ کی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہالینڈ عدالت کی سزا سے متعلق خالد لطیف سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

20 views0 comments
bottom of page