top of page
  • Writer's picture24newspk

ہدف کا تعاقب ، ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نیا ریکاڑ بنا ڈالا

Updated: Dec 19, 2021


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر سیریز وائٹ واش کر نے کے ساتھ ساتھ 200 سے زائد رنز کا حدف حاصل کر کے اپنا پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کی طرف سے نکولس پورن 64،شمار بروکس 49،برینڈن کنگ 43 کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی طرف سے محمد وسیم نے2 اور شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 207 رنز کا حدف 19ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی طرف سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 158 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی بابر اعظم 79 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اس کے بعد محمد رضوان نے 87 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے فخر زمان 12 اور آصف علی نے 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ زیادہ رنز کا حدف حاصل کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اس سال سینچورین میں 205 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کیا تھا۔ پاکستان نے آج دوسری دفعہ دو سو سے زائد رنز کا تعاقب حاصل کیا اور 208 رنز بنائے۔




19 views0 comments
bottom of page