24newspk
ہربھجن سنگھ نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ میں شکست کا ’ذمہ دار‘ بابراعظم کو ٹھہرا دیا،حیران کن بیان

ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر بہت تبصرے ہو رہے ہیں ،پاکستانی عوام اور میڈیا قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں لیکن بھارتی میڈیا اور کچھ کھلاڑیوں کو پاکستان کی فائنل تک رسائی ہضم نہیں ہو رہی ۔انڈین کرکٹ ٹیم سابق سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بابراعظم کابطور کپتان اتنی سست رفتاری سے بیٹنگ کرنا غلط تھا۔
سابق بھارتی کرکٹر نے ہربھجن سنگھ بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بابراعظم بطور کپتان ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں اتنی سست رفتار بیٹنگ کیسے کرسکتے ہیں، آپ کی ایسی بیٹنگ نے پاکستان کو ابتداءسے گہری پریشانی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی بیٹنگ کی کوششوں سے مایوس ہوگا اور بابراعظم میری کتاب میں بہت عام کھلاڑی کے روپ میں نظر آئے۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور عادل راشد نے بہترین گیند کا مظاہرہ کیا تھا، دونوں نے بالترتیب 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی تھی تاہم بین سٹوکس کے شاندار 52 رنز نے انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
Web Desk (24Newspk) There are many comments on Pakistan's defeat by England in the final of the T20 World Cup. Reaching the final is not digesting. Former Indian cricket team spinner Harbhajan Singh says that it was wrong for Babar Azam to bat at such a slow pace as the captain in the T20 World Cup final.
Former Indian cricketer Harbhajan Singh said in his interview to Bharti news channel that how could Babar Azam as a captain bat at such a slow pace in the T20 World Cup final, his batting put Pakistan in deep trouble from the beginning. He said. That Pakistan will be disappointed with their batting efforts in the T20 World Cup and Babar Azam looks like a very average player in my book.
On behalf of England, Sam Curran and Adil Rashid showed the best ball, both of them took 5 wickets respectively. The English team was also suffering from difficulties in chasing the target, but Ben Stokes' brilliant 52 runs helped England to victory. Made to cooperate.