• 24newspk

ہر بھجن سنگھ کی بابر اعظم سے متعلق بڑی پیشنگوئی

Updated: Apr 28



ویب ڈیسک(24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی محنت سے پوری دنیا میں نام کیا ہے ،بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں ، سابق انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مستقبل کا لیجنڈ قرار دے دیا۔


ہربجھن سنگھ نے بیان میں کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو فیب 4 میں شامل کرنا قبل ازوقت ہے۔سابق انڈین کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہترین ہے، وہ ہمیشہ اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ہر بجھن سنگھ نے کہا کہ مستقبل میں بابر اعظم کرکٹ کے لیجنڈز میں سے ایک ہوں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہربجھن سنگھ نے بھارت کے لئے 103 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 417 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی بہترین بولنگ 8/84 ہے اور میچ میں بہترین بولنگ 15/217 ہے ۔ہربجھن سنگھ نے ون ڈے کرکٹ میں 236 میچوں میں 269 وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین بولنگ 5/31 ہے۔

40 views0 comments