• 24newspk

"ہمارا مطالبہ فوری الیکشن " عمران خان کا بدھ کو پشاور میں جلسے کا اعلان


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز پشاور میں جلسے کی کال دے دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بدھ کے روزعشاء کے بعد پشاور میں جلسہ کریں گے انہوں نے لکھا کہ یہ ہٹائے جانے کے بعد پہلا جلسہ ہے اور انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف کے تمام لوگ اس جلسے میں شرکت کریں کیونکہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر وجود میں آیا تھا یہ کسی بیرونی طاقت کی کٹھ پتلی نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں کیونکہ یہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے کہ لوگوں کو صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے فیصلہ کرنے دیا جائے کہ وہ کس کو اپنے وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیشنل اسمبلی میں عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹادیا گیا،شہباز شریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا۔

3 views0 comments