top of page
  • Writer's picture24newspk

ہمیں شاہین پر تنقید کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔۔ شاہد آفریدی



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ پاکستان کو مثبت انداز میں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے، میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ہی کامیابی ملی، جہاں ہماری بیٹنگ کامیاب رہیں، وہیں پاکستان کی بولنگ بھی عمدہ رہی۔

سابق کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی پر تنقید کے بجائے حوصلہ افزائی کی جائے، شاہین آفریدی کی پرفارمنس آؤٹ اسٹینڈنگ ہوئی ہے، میں نے میچ سے پہلے اس سے بات کی تھی بطور سینئر میں کھلاڑیوں سے بات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان 5 اور 6 نمبر پر بیٹنگ کے لیے موضوع ہے، اس نمبر پر پاکستان کو ہارڈ ہٹر چاہیے، تاہم اعظم خان فیلڈنگ اور فٹنس میں بہتری لانا ہوگی،

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم بی یا سی نہیں ہوتی، بابر اعظم مستقبل میں ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے، وہ دن دور نہیں جب بابر اعظم ویرات کوہلی سے بھی آگے نکلے گا، یہ درست نہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی اسٹارنہیں، پاکستان کوکامیابی دلوانے والے اسٹارز ہی ہیں، دراصل جب ہم جیتتے ہیں تو زبردست پزیرائی ملتی ہے اور شکست پر تنقید کی جاتی ہے، یہ رویہ مناسب نہیں ،

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابھی سے پلاننگ کرنی چاہیے،قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں پندرہ سولہ کھلاڑیوں کا پول بناکرایونٹ پر بھر پور توجہ دیں، سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کی جانب سے 2009 کے واقعے کے ذکر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب میں 2021 میں زندگی گزار رہا ہوں۔

40 views0 comments
bottom of page