• 24newspk

ہمیں معلوم تھا کہ آسٹریلیا ہمیں ۔۔۔بابر اعظم نے ٹیم آسٹریلیا کے بارے میں بڑی بات


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ، سیریز ابھی تک تین میں سے دو ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو ہوگئے تیسرا ور آحخری ٹیسٹ میچ 21 سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو 506 رنز کا حدف ملا تھا جواب میں پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 436 رنز بنائے ۔پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے 196 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی بدقسمتی سے وہ ڈبل سنچری اسکور نہیں کر سکے ان کے علاوہ محمد رضوان 104 رنز کے ساتھ ناٹ رہے جبکہ عبداللہ شفیق 96 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کو دنیا کی نمبر ون ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنا تھا‘ ہمیں معلوم تھا کہ آسٹریلیا ہمیں مشکل وقت دے گا‘ ہم بہتری لانے کی کوشش کریں گے اور غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے بلکہ ان سے سبق سیکھیں گے‘ ہم نتیجہ پر مبنی لاہور ٹیسٹ میچ کے منتظر ہیں۔بابر اعظم کو بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔



40 views0 comments