top of page
  • Writer's picture24newspk

“ ہم آرہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ! ” نسیم شاہ کا سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد پیغام


24 نیوز پی کے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ کرائسٹ چرچ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد نسیم شاہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ہم آ رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’فائنل میں جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، حیدر علی اور حارث رؤف کیا بات ہے آپ لوگوں کی، محمد نواز پلیئر آف دی میچ کے حقدار تھے۔



نسیم شاہ نے پلیئر آف دی میچ محمد نواز اور ٹیم کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔محمد نواز کوآلراؤنڈر پرفارمنس دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔



6 views0 comments
bottom of page