top of page
  • Writer's picture24newspk

ہم میں یقین تھا کہ ہم تاریخ بدل دیں گے اور ہم نے کر دکھایا،بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت


کیخلاف فتح سال کا یادگار ترین لمحہ قرار دے دیا



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2021ء ان کے لئے اور ٹیم کے لئے اچھا رہا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے مثبت کرکٹ کھیلی، کھلاڑیوں نے چیلنج قبول کیا، نئے سال میں بھی اچھی کارککردگی دکھائیں گے اور مثبت سوچ اور مزاج کو نئے سال میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ 2021 کا سب سے یادگار لمحہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی بھارت کے خلاف میچ میں 10 وکٹوں کی فتح تھی، بائولنگ میں اچھا آغاز کرنے کے بعد فتح کا مشن بہتر انداز میں مکمل بھی کیا، ورلڈ کپ میں کبھی بھارت کو نہیں ہرایا تھا، اس بار بطور ٹیم بہترین کوشش سے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان نے بھارت کو پہلی دفعہ ورلڈ کپ میں شکست دی تھی پاکستان نے باؤلنگ ،فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بہترین پرفارمنس دکھائی تھی۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے 151 کا حدف بغیر کسی نقصان پر پورا کر لیا تھا،شاہین شاہ آفریدی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا تھا انہوں نے روہت شرما کو صفر پر آؤٹ کیا تھا اس کے بعد کےآر راہول اور ویرات کو کوہلی کو بھی آؤٹ کیا تھا ۔

بابراعظم نے کہا کہ سال کا سب سے مایوس کن لمحہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست تھی۔



42 views0 comments
bottom of page